بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا کو گیس رائلٹی مد میں 2ارب 80کروڑ جاری

خیبرپختونخوا کو گیس رائلٹی مد میں 2ارب 80کروڑ جاری

اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کو قدرتی گیس پر رائلٹی کی مد میں دو ارب80کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ یہ بات گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت ایک اجلاس میں بتائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ رقم صوبے میں گیس کی پیداوار کے اضلاع کرک اور ہنگو میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔