بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / امریکی پالیسی ٗ پاکستان کا سفارتی ردعمل تیار کرنیکا فیصلہ

امریکی پالیسی ٗ پاکستان کا سفارتی ردعمل تیار کرنیکا فیصلہ


اسلام آباد۔پاکستان، افغانستان اور خطے کے لئے نئی امریکی پالیسی کا موثر سفارتی ردعمل تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا کو نئی پالیسی پر موثر سفارتی ردعمل دینے کے لئے حکومت نے دفتر خارجہ میں اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نئی امریکی افغان پالیسی کے جواب میں سفارتی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ڈی جی امریکا، ڈی جی اقوام متحدہ، ڈی جی افغانستان منصور خان، ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔ امریکی حکام کے متوقع سخت ردعمل یا پابندیوں کی صورت میں آپشنز پر غور ہوگا اور اجلاس میں سخت امریکی بیانات پر دوست ممالک کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے متوقع دورہ امریکا سے متعلق بھی پالیسی بنائی جائے گی۔