بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / حج سے قبل مکہ مکرمہ میں ابرِ رحمت کا نزول

حج سے قبل مکہ مکرمہ میں ابرِ رحمت کا نزول


ریاض۔حج بیت اللہ سے قبل مکہ مکرمہ میں اللہ پاک کی رحمت بارش کی صورت برس پڑی ۔ منگل کے روز مکہ مکرمہ اور اطراف میں واقع دیگر مقامات مقدسہ میں ہلکی اور درمیانی نوعیت کی بارش ہوئی جس کے بعد موسم تھوڑا خوش گوار ہو گیا ۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری تصاویر میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عازمین حج بارش میں چلتے پھرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔محکمہ ماحولیات نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں میں تبوک تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی توقع ظاہر کی ہے جب کہ مشرقی صوبے ، ریاض اور قصیم میں مٹی کی آندھی چلنے کا امکان ہے ۔

اس سے قبل سعودی عرب میں درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے سعودی عرب اور دیگر ممالک سے آنے والے عازمین حج پریشانی کا شکار تھے ، بارش ہونے سے عازمین کے چہرے کھل اٹھے اور انہوں نے بارش برسنے پر اللہ پاک کا شکریہ ادا کیا ۔