بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / یبرپختونخوا ٗ ناقص کارکردگی دکھانے والے سکولوں کی شامت

یبرپختونخوا ٗ ناقص کارکردگی دکھانے والے سکولوں کی شامت


پشاور۔خیبر پختونخوا کے وزیرتعلیم محمد عاطف خان نے محکمے کے متعلقہ حکام کوہدایت کی ہے کہ وہ خراب کارکردگی اور کم انرولمنٹ پرائمری سکولوں کی لسٹ تیار کرکے ان کے مستقبل کے لئے قابل عمل پلان بھی انہیں بجھوائیں تاکہ اس سلسلے عوامی مفاد میں بہتر فیصلہ کیا جاسکے۔ یہ ہدایات انہوں نے پشاور میں سرکاری سکولوں کی کارکردگی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

اجلاس میں سرکاری سکولوں خصوصاً پرائمر ی سکولوں کی کارکردگی پر تفصیلی غور و خوض ہوا اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے بچوں کو ملک کے بہترین اداروں کے بچوں کا ہم پلہ بنانے کے لئے اساتذ کی جدید خطوط پر تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور اس مقصد کے لئے آئی ٹی اور نئی ٹیکنالوجیز کو استعمال میں لایا جا رہا ہے کیونکہ شعبہ تعلیم میں نئی ٹیکنالوجیز کی اشد ضرورت ہے ۔