بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور بورڈ کامیٹرک کے ضمنی امتحانات کا اعلان

پشاور بورڈ کامیٹرک کے ضمنی امتحانات کا اعلان

ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے ایس ایس سی(میٹرک)ضمنی امتحانات8ستمبر2017سے شروع ہوں گے۔ طلباء،والدین اور عام لوگوں کی سہولت کیلئے مذکورہ امتحانات کے دوران بی آئی ایس ای پشاور میں ایک کنٹرول روم قائم کیاجا رہا ہے یہ کنٹرول روم امتحانات کے دوران روزانہ صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک تمام متعلقہ افراد کو سہولیات فراہم کرے گا۔

مذکورہ کنٹرول روم میں تعینات دو اہلکاروں سے ٹیلی فون نمبرز091-9222073-9216878،فیسیلیٹیشن کم کمپلینٹ سیل سے فون نمبرز 091-9221404-9222170پربھی رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ میل ایڈریسcomplaints@bisep.com.pkسے بھی معاونت لی جا سکتی ہے۔