بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں ڈینگی کی افزائش کی وجوہات

پشاور میں ڈینگی کی افزائش کی وجوہات


پشاور۔عالمی ادارہ صحت نے پشاور کے علاقے تہکال میں ڈینگی کے لاروے کی موجودگی کی تصدیق کر تے ہوئے ورکشاپس ٗ فرنیچر کے کارخانوں اور کھلے پانی کو ڈینگی کی افزائش کا ذریعہ قرار دیدیا ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کی 5رکنی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق تہکال میں پانی کی ٹینکیوں میں 79اور پانی کے ذخیروں میں 89فیصد لاروا موجود ہے جبکہ علاقے میں جگہ جگہ کھڑے پانی میں بھی ڈینگی کے لاروے کی موجودگی پائی گئی ہے ۔

ماہرین کی ٹیم نے تہکال میں ڈینگی کے فوری خاتمے کیلئے کھڑے پانی کی نکاس کے ساتھ کھلی ٹینکیوں کو فی الفور بند کرنے اور ٹائروں میں موجود پانی کو ختم کرنے کی سفارشات کی ہیں جبکہ ورکشاپس اور فرنیچر کے کارخانوں کی خصوصی نگرانی کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔دوسری جانب محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ڈینگی رسپانس یونٹ قائم کر دیا ہے ٗ یونٹ پورے صوبے میں ڈینگی سے متعلق صورتحال کو مانیٹر کریگا اور روزانہ کی بنیاد پر حکومت اور عوام کو آگاہ کریگامحکمہ صحت کے اعلامیے کے مطابق یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد فیصل ہونگے یونٹ صوبے میں موجود تمام ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول رومز کے ساتھ بھی منسلک ہوگا جبکہ پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔