بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عید قربان ٗجانوروں کے نام اہم شخصیات سے منسوب

عید قربان ٗجانوروں کے نام اہم شخصیات سے منسوب


پشاور۔صوبائی دارا لحکومت پشاور میں عید قربان کے لئے منڈیوں میں جانور زیادہ ہو گئے ہیں جبکہ خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں خیبر ایجنسی کے راستے سمگلنگ کے باعث منڈیوں میں بڑے جانوروں کی قیمت دو لاکھ سے 6 لاکھ تک ،درمیانے جانور کی قیمت ایک لاکھ سے زائد ، بکرا ،دنبہ پچاس ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم موجود نہیں ہے شہر کے مختلف مقامات پر منڈیاں سج گئی ہے تاہم منڈیوں کے لئے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث بیوپاریوں کو بھی مشکلات درپیش آ رہی ہے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث خریدار منڈیوں کا چکر لگانے کے بعد خالی ہاتھ واپس آ رہے ہیں ۔

بیو پاریوں نے مختلف جانوروں کے نام اہم شخصیات سے منسوب کئے ہیں ادھرعیدالاضحی کی آمد کے باعث پیاز ، ٹماٹر ، ادرک ، لیموں کی قیمتوں میں کئی گنا خودساختہ اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سبز دھنیہ اور سبز پودینہ مارکیٹ سے غائب ہو گیا ہے اورعیدالاضحی کے موقع پر اسے مزید مہنگا فروخت کرنے کے لئے بڑی مقدار میں اس کا سٹاک کردیاہے ضلعی انتظامیہ پشاور شہر میں اشیائے خوردونوش میں قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے۔

عیدالاضحی کی آمد کے باعث ٹماٹر تیس روپے فی کلو سے ساٹھ روپے فی کلو ، پیازتیس روپے فی کلو سے سترروپے فی کلو، ادرک تیس روپے پاؤ سے ساٹھ روپے پاؤ ، لیموں چالیس روپے پاؤ سے 80روپے فی پاؤ تک پہنچ گئے ہیں عیدالاضحی نزدیک آتے ہی ٹماٹر اورپیاز کی قیمتوں میں مزید اضافہ کے خدشات ہیں اور بڑے بڑے ڈیلرز نے پیاز اور ٹماٹر کا سٹاک کرنا شروع کیا ہے تاکہ اسے مزید مہنگا فروخت کیا جا سکے ۔