بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لاہور میں دہشت گردی کا خطرہ ٗسکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور میں دہشت گردی کا خطرہ ٗسکیورٹی ہائی الرٹ


لاہور۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی حکام کی جانب سے لاہور میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان مخالف غیر ملکی دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز مصروف مارکیٹوں، عوامی مقامات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔

مال روڈ پر اہم سرکاری عمارات اور بڑے ہوٹل بھی دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔جس کے باعث لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ شہر کے داخلی راستے پر سکیورٹی مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔