بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹرمپ کو جنگ کرنی ہے تو افغانستان میں کریں،زرداری

ٹرمپ کو جنگ کرنی ہے تو افغانستان میں کریں،زرداری

اسلام آباد۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں امریکیوں سے کہیں زیادہ ہیں ‘ ڈونلڈ ٹرمپ ہمیں دھمکیاں نہ دیں ‘ ٹرمپ کو جنگ کرنی ہے تو افغانستان میں کریں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے منگل کے روز امریکی دصر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کرنی ہے تو افغانستان میں جاکر کریں۔

ٹرمپ ہمیں دھمکیاں دینا بند کریں ہم مسلمان ہیں اور پاکستانی بھی ہیں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں ماریکیوں سے کہیں زیادہ ہیں آصف علی زرداری نے این اے 120 کے ضمنی انتخابات کے بارے میں کہا کہ این اے 120 کا ضمنی الیکشن پیپلزپارتی اور کارکنان کا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے جمہوریت بچانے کیلئے ماضی میں نواز شریف کی حکومت بچائی تھی جتنی بھی خراب جمہوریت ہو وہ آمریت سے بہت ہے نواز شریف جو چاہتے تھے وہی ٹرمپ نے آج کہا ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پاکستان ہے افغانستان نہیں۔