بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نمکمنڈی فوڈسٹریٹ کا قیام ٗمسماری کا عمل مکمل

نمکمنڈی فوڈسٹریٹ کا قیام ٗمسماری کا عمل مکمل

۔ نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کے لئے تعمیرات کی مسماری کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ کنسلنٹ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر کوارڈینشن صاحبزادہ محمدطارق ایکسین رشید اللہ ‘ڈسٹرکٹ ممبر مبشر منظور‘ پی ایس او نصر اللہ اور ودان کنسلٹنٹ کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈ سٹرکٹ ممبر مبشور منظور جوکہ نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کے کمیٹی کے ممبر بھی ہیں نے بتایاکہ نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کے قیام کیلئے مسماری کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرکے بعد نمک منڈی فوڈ سٹریٹ پر فوری کام شروع کردیا جائیگا ۔باہمی مشورے کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کیلئے ودان کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ پر کام کا جلد آغازکیاجائے اور کم سے کم مد ت میں اس کی تعمیرمکمل کی جائے۔