بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ میں روسی اور چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد

امریکہ میں روسی اور چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد

واشنگٹن ۔امریکا نے 16 روسی اور چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں وزارت خزانہ کے کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل منصوبوں میں براہ راست تعاون فراہم کر رہی تھیں۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات کسی بھی طرح قابل قبول نہیں کہ چین اور روس کا کوئی بھی کاروباری ادارہ یا کوئی بھی فرد نجی سطح پر کم یونگ ان کی مدد کرے تاکہ وہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بنا یا خرید سکیں۔ ان پابندیوں کے بعد امریکا میں ان کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔