بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستانی جمہوریت میں بھٹو خاندان کا خون شامل ہے ٗ بلاول

پاکستانی جمہوریت میں بھٹو خاندان کا خون شامل ہے ٗ بلاول


فتح جنگ ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن کی تکمیل ہمارا اولین ایجنڈا ہے عدالتوں کا احترام اور جمہوریت کی بقا کے قائل ہیں پاکستان میں قائم جمہوریت میں بھٹو خاندان کا خون شامل ہے محترمہ بی بی پاکستان ،عوام اور جمہوریت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کر کے امر ہو گئیں26اگست کوفتح جنگ کا جلسہ پنجاب کی سیاست کی نئی راہ متعین کرے گا اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کی آئندہ الیکشن میں کامیابی کا سنگ میل ثابت ہو گا۔

اٹک کے جیالوں کے ملنے کیلئے بے تاب ہوں ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں ملنے میں 26اگست کوفتح جنگ جلسہ کے انتظامات کے حوالہ سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے پارٹی کیلئے کام کرنے والے جیالوں کو خراج تحسین پیش کیا وفد میں خان ریاض خان بالڑہ ،اشعر حیات خان ،سردار ناصر خان بنگو ،سردار الماس خان صدکال ، قاضی گلزار حسین ،سابق ممبر تحصیل کونسل حاجی محمد شفیق ،سابق ممبر ضلع کونسل ملک عامر پنڈی گھیب ،مرحوم کرم خان سابق وائس چیئرمین بلدیہ فتح جنگ کے صاحبزادے سردار وقار احمد خان المعروف بوبی خان فتح جنگ ،ابرار حسین صابر اور دیگرشامل تھے بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیالے بھٹو شہید کا پیغام لے کر گھر گھر جائیں ۔

آنے والا پیپلز پارٹی کا ہو گا انہوں نے کہا کہ جیالے پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں کا جلسہ فتح جنگ ضلع اٹک میں پیپلزپارٹی کی مزید مضبوطی کا باعث ہو گا کارکنوں میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہو گا اس جلسے سے ضلع اٹک میں تبدیلی آئے گی اس جلسے کی بدولت اٹک کے تمام حلقوں میں پارٹی امیدوار وں کی پوزیشن مضبوط ہو گی ۔