بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک امریکہ تعلقات کیلئے رہنما اصول وضع کرنیکا اعلان

پاک امریکہ تعلقات کیلئے رہنما اصول وضع کرنیکا اعلان

اسلام آباد ۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پاک امریکہ تعلقات کی نئی پالیسی پر سینیٹ میں رہنما اصول وضع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سفارشات کی تیاری کے لیے چھ رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے چار روز میں پالیسی ڈرافٹ طلب کر لیا گیا ہے سفارشات کو سینیٹ سول کمیٹی میں حتمی شکل دی جائے گی امریکہ پاکستان کو ویتنام اور کموڈیا نہ سمجھے اس امر کا اظہار انہوں نے بدھ کو سینیٹ اجلاس کے دوران کیا چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکہ نے کوئی غلطی کی تو پاکستان امریکی فوجیوں کا قبرستان بنا دے گااجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے مذید کہا کہ امریکی صدر کو پاکستان کو دھمکی دینے سے پہلے ویتنام اور کمبوڈیا کو نہیں بھولنا چاہیے۔

اگر امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اس کے فوجیوں کا قبرستان بنا دے تو خوش آمدید پاک امریکہ تعلقات کی نئی پالیسی پر سول کمیٹی قائم کرے گی انہوں نے اعلان کیا کہ چھ رکنی کمیٹی سفارشات کو مسودہ تیار کرے گی کمیٹی میں سینیٹر مشاہد حسین سید شیری رحمان، عائشہ رضا، مظفر حسین شاہ ، جہانزیب جمالدینی اور میر حاصل بزنجو شامل ہو نگے سب کمیٹی سے چار روز میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے چیئرمین نے واضح کیا کہ امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان کا سینیٹ نوٹس لے چکی ہے اور پارلیمینٹ نے سب سے پہلے اقدام اٹھایا ہے۔