بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخواہ میں تیل صاف کرنیکا کارخانہ لگانے کا معاہدہ

خیبر پختونخواہ میں تیل صاف کرنیکا کارخانہ لگانے کا معاہدہ

اسلام آباد ۔پاکستان اورچین نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل صاف کرنے کا کارخانہ لگانے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان کے WAK گروپ اورچین کے گوانگ ڈانگ الیکٹریکل ڈیزائن انسٹیٹیوٹ نے اس سلسلے میں دوبئی میں ایک معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت ایشیا ء کا سب سے بڑا تیل صاف کرنے کا کارخانہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے یارک میں لگایا جائے گا جو چار سو ارب روپے کی لاگت سے اڑھائی سال میں مکمل ہوگا۔کارخانے میں ایک لاکھ بیرل یومیہ تیل صاف کرنے کی گنجائش ہوگی۔