بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بی ڈی یو میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف

بی ڈی یو میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف


پشاور۔خیبر پختونخوابم ڈسپوزل یونٹ میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے بم ڈسپوزل کورس کے امتحان میں فیل ہونیوالوں کوبھی یونٹ میں تعینات کردیا گیا ہے تعینات ہونیوالوں میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا بم ڈسپوزل یونٹ میں تعیناتیوں میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے دستاویزات کے مطابق بی ڈی یو کورس میں ان پڑھ اہلکاروں کو شامل کیاگیا ہے ۔

کورس کے امتحان کے نتائج کے مطابق 25 میں 10 اہلکار فیل ہوئے لیکن اس کے باوجود انہیں اعزازیہ دیکر فیلڈ میں تعینات کردیاگیا ان پڑھ اور امتحان میں فیل ہونے والے اہلکاروں کی بی ڈی ایس میں تعیناتی سے ان کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں دستاویزات کے مطابق فیل ہوکر بی ڈی یو میں تعینات ہونیوالوں میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق من پسند اہلکاروں کی تعیناتیوں بھاری فیس لیکر کی گئی ہیں ۔