بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے فنڈز جاری

پشاور میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے فنڈز جاری

پشاور۔صو بائی حکومت نے پشاور میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کے لئے و کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دےئے ہیں ٗمحکمہ خزانہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق یہ فنڈز رواں مالی سال کے نظر ثانی شدہ فنڈز میں سے دےئے جائیں گے ٗبتایا گیا ہے کہ اس فنڈسے مچھر مار سپرے و مشینیں خریدی جائیں گی اور عوام کی آگاہی کے لئے مہم چلائی جائے گی ۔معلوم ہوا ہے کہ ڈینگی کی بر وقت روک تھام نہ کر نے پر ضلعی انتظامیہ پشاور اور محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ۔

دوسری جانب محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے فوری طور پر فنڈ مانگ لیا ہے ٗ محکمہ صحت نے ابتدائی طور پر ایک کروڑ 10لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی ہے محکمہ خزانہ کو ارسال کردہ ایک مراسلے میں محکمہ صحت نے کہا ہے کہ انٹی گرٹیڈ ویکٹر گروپرام خیبر پختونخوا کے لئے 3ارب روپے مختص کئے گئے تھے جن میں ا صرف 37لاکھ روپے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال کیلئے اس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 50لاکھ روپے کی رقم جاری کی جانی ہے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کے بعض علاقے اس وقت ڈینگی کی زد میں ہیں لہٰذا ڈینگی پر کنٹرول کیلئے فوری طورپر ایک کروڑ 10لاکھ روپے جاری کئے جائیں ۔