بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستانی سفرا کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

پاکستانی سفرا کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد۔حکومت نے عیدالاضحی کے بعد بیرون ملک تعینات پاکستانی سفرا کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ میں ہونے والی 3روزہ کارنفرنس میں شرکت کیلئے دنیا بھر کے اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفرا کو وطن بلا لیا گیا ہے،5سے 7ستمبر تک اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں علاقائی وعالمی چیلنجز کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات اوردیگرامور کا احاطہ کیا جائے گا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ،سفرا کی کانفرنس سالانہ بنیادوں پربلائی جاتی ہے جس میں وہ خارجہ پالیسی سے متعلق سفارشات پیش کرتے ہیں۔