بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایکنک نے 9بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی

ایکنک نے 9بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے توانائی،مواصلات،انفراسٹرکچر کے9بڑے منصوبوں اور سٹیل ملز ملازمین کو2ماہ کی بند تنخواہیں دینے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس یہاں منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی اقتصادی حالت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ وزیروں اور چاروں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں9 بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں سپیک کے132کے وی گرڈ سٹیشن کا قیام ٹرانسمیشن لائنز بچھانے،الیکٹرک پاور کمپنی کے بجلی کی ترسیل،لائن لاسز کی کمی،قومی صحت پروگرام پر نظرثانی،چترال کرم چشمہ،دواہار روڈ کی تعمیر،پرانے بنوں روڈ کو دورویہ کرنے سمیت مجموعی طور پر بہتر بنانے ،پنڈی گھیپ کوہاٹ روڈ کو دو رویہ کرنے،لاہور سے سیالکوٹ کی تعمیر میں مالی موڈینفیکشن اور باران ڈیم کی تعمیر شامل ہیں جبکہ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو2ماہ کی بند تنخواہیں دینے کی بھی اجلاس میں منظوری دی گئی جس کیلئے76کروڑ روپے منظور کئے گئے۔

خیال رہے کہ سٹیل ملز ملازمین کو گزشتہ5ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں اور حکومت نے عید کے پیش نظر ان کو5کی بجائے2ماہ کی تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ بھی معاشی تنگی سے وقتی طور پر باہر نکل سکیں۔