بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گاڑیوں کی آن لائن خرید وفروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

گاڑیوں کی آن لائن خرید وفروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع اور ملک کے دیگر شہروں میں آن لائن گاڑیوں کی خرید وفروخت میں اپنی نوعیت کی انوکھی جعلسازی کرنیوالا گروہ پکڑا گیاپولیس نے تین ملزموں کے قبضے سے لوٹی گئی قیمتی گاڑیاں برآمدکرلیں جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے تھانہ گلبہار میں ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق ٗ اے ایس پی گلبہار نجم الحسنین اور ایس ایچ او گلبہار عمر آفریدی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ گلبہا ر کے رہا ئشی نے انٹر نیٹ پرجعلسازگروہ نے گاڑی خریدنے کیلئے رابطہ کیا اور گاڑی کا سودا طے پانے کے بعد گروہ نے طے شدہ رقم کا چیک تھما کر گاڑی لے گئے بعد ازاں پتہ چلا کہ وہ چیک جعلی تھا۔

اسی طرح جعلساز گر وہ نے یہی طریقہ واردات استعمال کر تے ہوئے اسلا م آباد کے ایک رہائشی سے بھی گاڑی ہتھیالی جس کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور تین روز کے اندربین الصوبائی جعلسا زگروہ کو بے نقاب کر تے ہوئے ملزموں فیصل یعقوب ولد محمدیعقوب ٗناصریعقوب ولد محمدیعقوب اورمحمد قا سم ولد نعیم ساکنان حو یلیاں ایبٹ آباد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گاڑیاں برآمد کرلیں جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شرو ع کردی گئی ہے ۔دوسری جانب پشاور پولیس نے انٹر نیٹ کے ذریعے گاڑیوں کی جعل سازی میں ملوث گروہ سے متعلق ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہے ۔

جس میں انکشاف ہوا ہے کہ سرغنہ فیصل یعقوب 13 اور ناصر یعقوب 6 وارداتوں میں ملوث ہے ایس ایس پی کا کہناتھاکہ گروہ خیبر پختونخوا سمیت پنجاب پولیس کو بھی کئی وارداتوں میں مطلوب ہیں گرفتار ملزموں کاآج عدالت سے مزید ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کی جائیگی جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے ۔جعلسازی میں گرفتار گروہ کا سرغنہ ایسی ہی وارداتوں میں کی پاداش میں ایک سال جیل کاٹ کر حال ہی میں رہا ہوا ہے جس نے رہائی کے بعد دوبارہ اپنا مکروہ دھند شروع کردیا تھا حکام کے مطابق گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔