بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈینگی پشاور سمیت 9اضلاع تک پھیل گیا

ڈینگی پشاور سمیت 9اضلاع تک پھیل گیا


پشاورڈینگی نوشہرہ سمیت صوبے کے 9 اضلاع تک پھیل گیا ٗ ملاکنڈ ٗ بونیر اور نوشہرہ بھی ڈینگی کی لپیٹ میں آ گیا ٗ 24گھنٹوں کے دوران تینوں اضلاع میں 12کیس سامنے آ گئے ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی سے صوبے کے 9اضلاع جن میں پشاور ٗ نوشہرہ ٗ ایبٹ آباد ٗ مردان ٗ مانسہرہ ٗ ملاکنڈ ٗ ہری پور ٗ لوئر دیر اور بونیر متاثر ہیں نوشہرہ میں 24گھنٹوں کے دوران 3ٗ ملاکنڈ میں 2اور بونیر میں 8افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔مزید برآں ڈینگی نے صوبائی دارالحکومت کے مزید 2رہائشیوں کو شکار بناتے ہوئے موت کی وادی میں اتار دیا۔

ٗ ڈینگی اب تک پشاور کے 12افراد کی جان لے چکا ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں ڈینگی رسپانس یونٹ نے مذکورہ افراد کی ڈینگی سے ہلاکت کی تصدیق کی ہے تہکال پایان کے رہائشی 60سالہ لعل باچا کو 27اگست کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ پلوسئی کا 25سالہ حافظ اللہ بھی کے ٹی ایچ میں زیر علاج تھا دونوں مریضوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں آئسو لیشن وارڈ میں رکھا گیا تاہم وہ گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے مذکورہ ہلاکتوں کے بعد پشاور میں اب تک مجموعی طور پر 12افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

جبکہ ڈینگی ایک مرتبہ پھر بے قابو ہو گیا ہے دوسری جانب ضلع بھر میں سپرے مہم بھی جاری ہے ۔دوسری جانب پشاور سمیت صوبے کے متاثرہ اضلاع میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 239مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3619تک پہنچ گئی ہے ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران 1794افراد کے خون کی سکریننگ کی گئی پشاور میں سب سے زیادہ 208مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مردان میں 5ٗ ایبٹ آباد 2ٗ نوشہرہ 3ٗ مانسہرہ 4ٗ ملاکنڈ 2ٗ ہری پور 2ٗ لوئر دیر 5اور بونیر کے 8مریضوں میں وائرس پایا گیا ہے ۔