بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اکوڑہ میں زہریلی گیس سے 3افراد جا ں بحق

اکوڑہ میں زہریلی گیس سے 3افراد جا ں بحق


اکوڑہ خٹک ۔ اکوڑہ میں کنویں سے موبائل سیٹ نکالنے کی کوشش میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصلات کے مطابق بلال کا موبائل ماموں کے گھر کے صحن میں واقع گٹر کے لئے بنائے گئے کنویں میں گر گیا موبائل سیٹ نکالنے کے لئے بلال نے کنویں کے اوپر بنایا گیا ڈھکن توڑ کر 13ماموں زاد رضوان کو رسی کی مدد سے کنویں میں اتارا لیکن کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث ماموں زاد بے ہوش ہو گیا جس پر بلال نے خود کنویں میں چھلانگ لگا کر ماموں زاد کو نکالنے کی کوشش کی لیکن زہریلی گیس کے باعث بلال بھی کنویں میں بے ہوش ہو گیا ماں کی چیخ پکار کے بعد 55 سالہ پڑوسی گوہر عرف گوہرے دونوں کو نکالنے کے لئے کنویں میں اترا تو وہ بھی بے ہو ش ہو گیا اہل محلہ نے مساجد میں تینوں کے کنویں میں گر جانے کے اعلانات کیے۔

اعلانات کے فورا بعد سینکڑوں لوگ گھر میں داخل ہوئے اور کنویں میں پانی ڈالنا شروع کیا بعداز اں جب کنویں میں گیس کا پریشر کم ہوا تو تینوں کو کنویں سے باہر نکالا گیا جبکہ 2 افراد کنویں میں جان کی بازی ہار چکے تھے جبکہ 13سالہ بچے کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ لیجایا گیا جہاں اس نے بھی دم توڑ دیا۔علاقے میں تینوں کا اکٹھا جنازہ اٹھنے پر محلے میں کہرام مچ گیا۔