بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایل آر ایچ کے کنٹریکٹ ڈاکٹرز کیلئے خوشخبری

ایل آر ایچ کے کنٹریکٹ ڈاکٹرز کیلئے خوشخبری


پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس غضنفرعلی اور جسٹس اعجازانورپرمشتمل دورکنی بنچ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں تعینات10کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز بیرسٹروقار کی وساطت سے دائرڈاکٹرآصف اقبال سمیت 10ڈاکٹروں کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارلیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں تعینات ہیں اوران کی مستقل بنیادوں پراسسٹنٹ پروفیسرزکی حیثیت سے تقرری ہوئی تھی ۔

اوربعدازاں جب تقررنامہ موصول ہواتو اس پرکنسلٹنٹ /اسسٹنٹ پروفیسردرج تھااوروہ بھی کنٹریکٹ بنیادوں پر جبکہ مذکورہ پوسٹوں کے لئے دئے جانے والے اشتہارمیں یہ پوسٹیں مستقل ظاہرکی گئی تھیں لہذا ان کے تقررنامے مستقل بنیادوں پر کئے جائیں اورتقررناموں سے کنسلٹنٹ کے الفاظ ختم کئے جائیں فاضل بنچ نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پرتقررناموں کو اشتہار کے مطابق کرنے کے احکامات جاری کئے۔