بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عید کے موقع پر ریلوے کے بعد پی آئی اے کا بھی کرایوں میں کمی کا اعلان

عید کے موقع پر ریلوے کے بعد پی آئی اے کا بھی کرایوں میں کمی کا اعلان


 اسلام آباد: پی آئی اے نے عید کی چھٹیوں کے دوران اندرون ملک کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

خصوصی رعایت سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد کے مسافر  مستفید ہوں گے، ترجمان پی آئی اے  : فوٹو: فائل

عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے کے بعد اب پی آئی اے نے بھی اپنے صارفین کو خوشخبری سنا دی ہے اور اندرون ملک پروازوں کے کرایوں پر 25 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 30 اگست سے  3 ستمبر تک رہے گا اس دوران کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد کے مسافر خصوصی رعایت سے مستفید ہوں گے۔