بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکومت کا لوڈشیڈنگ خاتمے کا عندیہ

حکومت کا لوڈشیڈنگ خاتمے کا عندیہ


لاہور۔وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی نے عید الاضحی کے تینوں روز لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ اکتوبر یا نومبر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرنے کی خوشخبری بھی سنا دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اب طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے، اکتوبر یا نومبر میں ملک سے باضابطہ لوڈشیڈنگ کا اعلان کریں گے جس کے بعد اس معاملے پر اپوزیشن کے پاس بیچنے کے لیے چورن نہیں ہوگا۔انہوں نے اعلان کیا کہ عیدالاضحی کے تینوں روز لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ۔