بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا ٗموبائل میڈیکل ریسپانس یونٹ قائم کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا ٗموبائل میڈیکل ریسپانس یونٹ قائم کرنیکا فیصلہ

پشاور۔خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار ٹریفک حادثات ٗ قدرتی آفات اور دیگر واقعات میں زخمیوں و مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ریسکیو 1122 کی زیر نگرانی ’’موبائل ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ ‘‘ قائم کرنیکا فیصلہ کیاگیا ہے جس کا باضابطہ آغاز عیدالاضحی کے فوراً بعد کیا جائیگا میڈیکل ریسپانس یونٹ کی مالیت 2 کروڑ روپے ہیں جس میں آپریشن تھیٹر ٗ اوپی ڈی ٗ آئی سی یو ٗ ای سی جی ٗ لیبارٹری اور دیگر جدید سہولیات سے آراستہ ہے ترجمان کے مطابق ریسکیو صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں زخمیوں کی زندگی بچانے کیلئے جدید موبائل ہسپتال قائم کیاجارہاہے۔

جس کی مالیت دو کروڑ روپے بتائی گئی ہے اس موبائل ہسپتال میں آپریشن تھیٹر ٗ اوپی ڈی ٗ آئی سی یو ٗ ای سی جی ٗ لیبارٹری اور دیگر جدید سہولیات سے آراستہ ہے اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر اسد علی خان کا کہنا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار موبائل ہسپتال قائم کیاجائیگا جس کا کام قدرتی آفات ٗ ٹریفک حادثات او ر دیگر واقعات میں زخمیوں و مریضوں کو بروقت امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہے انہوں نے کہاکہ موبائل ہسپتال اس صورت میں کار آمد ثابت ہوگی جب کسی واقعہ کی صورت میں ہسپتال دور ہو تو مذکورہ موبائل کو بھیجا جائیگا انہوں نے کہاکہ موبائل ہسپتال خیبر پختونخوا حکومت کا کارنامہ ہے جس کا آغاز آئندہ ہفتے سے کیاجائیگا ۔