بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عید الاضحی ٗ پشاور میں صفائی سوالیہ نشان

عید الاضحی ٗ پشاور میں صفائی سوالیہ نشان


پشاور۔عیدالاضحی کے موقع پر میونسپل ملازمین کی ممکنہ چھٹیوں کے باعث پشاور میں صفائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے سمیت دیگر انتظامات سوالیہ نشان بن گئے ہیں

آل میونسپل ورکرز یونین مطالبات کی تاحال عدم منظوری کے پیش نظر کل حکمت عملی کا اعلان کریگی آل میونسپل ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک محمد نوید ٗ صوبائی چیئرمین ریاض خان ٗ جنرل سیکرٹری عابد سہیل ٗ صدر مشتاق مسیح ٗ وائس چیئرمین محمد بلال ٗ حاجی ارشاد ٗ ہنر خان سیلاب ٗ اکبر خان اور دیگر نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی انتظامیہ ملازمین کے مطالبات کی منظوری میں سنجیدہ نہیں ہے

تاحال صرف یقین دہانیوں پر ہی ٹرخایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ مطالبات کی روشنی میں عیدالاضحی کے حوالے سے حکمت عملی طے کر رہے ہیں

جس کا باقاعدہ اعلان جمعہ کے روز کرینگے ذرائع کے مطابق میونسپل ورکرز کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ متوقع ہے۔