بریکنگ نیوز
Home / شوبز / حج کی سعادت حاصل کرنے والے بالی ووڈ اسٹارز

حج کی سعادت حاصل کرنے والے بالی ووڈ اسٹارز


ہر سال لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ کا رخ کرتے ہیں جن میں بالی ووڈ کی مقبول ترین مسلمان شخصیات بھی شامل ہیں۔

عامرخان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو حج کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ اداکار عامر خان نے اپنی والدہ زینت حسین سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں حج پر لے کر جائیں گے لہٰذا انہوں  نے 2012 میں اپنا وعدہ نبھایا اور اپنی والدہ کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کی.اس موقعے پر ان کی ملاقات پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی اور جنید جمشید سے بھی ہوئی تھی۔

قادرخان

بالی ووڈ کے باصلاحیت اور مزاحیہ اداکار قادر خان بھی حج کی سعادت حاصل کرچکے ہیں ،قادر خان نے 2014 میں اپنے دونوں بیٹوں شاہنواز اورسرفراز کے ہمراہ حج کی سعادت
حاصل کی تھی۔

 

دلیپ کمار، سائرہ بانو

بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار دلیپ کمار اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ پہلے عمرہ اور پھر حج کی ادائیگی کرچکے ہیں ، 2013 میں دلیپ کمارا ور سائرہ بانو عمرہ کی ادائیگی کے
مکہ گئے تھے، بعد ازاں 2014 میں دونوں نے ایک ساتھ حج کی سعادت حاصل کی۔

 

محمد رفیع

>بھارت کے لیجنڈری گلوکار محمد رفیع نےاپنی اہلیہ بلقیس رفیع، اور بڑے بھائی محمد دین کے ساتھ 1970 میں حج کی سعادت حاصل کی تھی، حج ادا کرنے کے بعد انہوں نے بھجن وغیرہ گانا بند کردیا تھا جب کہ ان کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ انہیں ان کے پورے نام محمد رفیع سے پکارا جائے۔