بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عائشہ گلالائی کے خلاف ریفرنس، الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا

عائشہ گلالائی کے خلاف ریفرنس، الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ان کی سابق خاتون رہنما عائشہ گلالئی کے خلاف دائر ریفرنس کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے عائشہ گلالئی پر وزیراعظم کے لیے قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کرایا تھا۔

الیکشن کمیشن کے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مذکورہ ریفرنس پر کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوایا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ریفرنس موصول ہونے کے بعد الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی اور عائشہ گلا لئی کو نوٹسسز جاری کردیئے۔