بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین آج عید منائینگے

خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین آج عید منائینگے

پشاور۔ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں افغا ن مہاجرین آج عید الضحیٰ مذہبی جو ش و احترام کے ساتھ منائینگے جبکہ بعض قبائلی علاقہ جات میں بھی عید الضحیٰ یکم ستمبرکو ہو گی ہر سال افغان مہاجرین اورقبائلی علاقہ جات کے مکین سعودی عرب کے ساتھ عید الضحیٰ مناتے ہیں شہر کے بیشتر افغان بستیوں ، افغان کیمپوں میں عید الضحیٰ کے لئے افغان مہاجرین نے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔

ہزاروں افغان مہاجرین نے سنت ابراہیمی ؑ کی یاد کو تازہ کرنے کے لئے چھوٹے بڑے جانور خرید لئے ہیں جبکہ قبائلی علاقہ جات میں بھی عید الضحیٰ یک آج کو ہو گی جبکہ بعض قبائلی علاقہ جات میں عید الضحیٰ دو ستمبرکو ہو گی افغان مہاجرین کی عید الضحیٰ کی نماز مختلف مقامات پر ادا کرینگے اور نماز کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی ؑ کی یاد تازہ کرینگے افغان مہاجرین کی عید کے باعث ان کی رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ بھی بند ہو گیا ہے جبکہ رجسٹریشن کا سلسلہ بھی بند ہو گیا ہے۔