بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم

نواز شریف کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم

لاہور۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو 13 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے بتایاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ حکم مقامی شہری کی جانب سے دائر کردہ ایک درخواست پر جاری کیا ہے جس میں درخواست گزار کا موقف ہے کہ چونکہ سابق وزیراعظم وزارت عظمیٰ کے عہدے سے نااہل ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نہیں رہے اور پاکستان مسلم لیگ ن چونکہ سابق وزیراعظم کے نام سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے لہٰذا ان کی نااہلیت کے بعد پاکستان مسلم لیگ پارٹی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جائے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس درخواست کی روشنی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو تیرہ ستمبر کا طلبی نوٹس بھی جاری کر دیاہے۔