بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مردم شماری نتائج ٗ خیبر پختونخوا کی نشستیں بڑھنے کاامکان

مردم شماری نتائج ٗ خیبر پختونخوا کی نشستیں بڑھنے کاامکان

پشاور۔نئی مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں حلقہ بندیاں ہونے کی صورت میں خیبرپختونخواکی قومی اسمبلی کی نشستوں میں پانچ کااضافہ ہوسکتاہے جبکہ پنجاب کی نشستیں نوتک کم ہونے کاامکان ہے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواکی آبادی کل آبادی 13.41فیصد سے بڑھ کر 14.62فیصد ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں صوبہ میں قومی اسمبلی کے حلقو ں کی تعداد 35سے بڑھ کر 39ہونے کاامکان ہے جبکہ کل آبادی میں پنجاب کی آبادی55.63فیصد سے کم ہوکر 52.95فیصد رہ گئی ہے جس کے بعدا س قومی اسمبلی کی نشستیں 148سے کم ہوکر 141رہ جائیں گی ۔

سندھ کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد متاثرہونے کاامکان نہیں ہے جبکہ بلوچستان کی نشستیں بھی 14سے بڑھ کر16ہوسکتی ہیں پنجاب کی خواتین کی مخصوص نشستیں کم جبکہ خیبر پختونخواکی بڑھ جائیں گی اسی طرح بلوچستان میں بھی خواتین کی دو مخصوص نشستیں بڑھ سکتی ہیں تاہم حتمی فیصلہ کادارومدار حکومتی منظوری پر ہے