بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈینگی کانگو حملے ٗ عید پر ہسپتال عملہ کی چھٹیاں منسوخ

ڈینگی کانگو حملے ٗ عید پر ہسپتال عملہ کی چھٹیاں منسوخ


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے ڈینگی اور کانگو وائرس کے پیش نظر عیدالاضحی کے موقع پر محکمہ صحت سمیت ڈینگی رسپانس یونٹ اور ہسپتالوں کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں جبکہ چھٹی کرنے والے اہلکاروں کو دور دراز کے علاقوں میں تبدیل کرنے اور تنخواہوں میں کٹوتی کی تنبیہ بھی جاری کی گئی ہے

محکمہ صحت کے نوٹیفیکشن کے مطابق تمام ہسپتالوں میں ڈینگی اور کانگو کے پیش نظر عملے کو حاضری کی ہدایت کی گئی ہے عید الاضحی کے ایام میں انڈی پینڈنٹ یونٹ (آئی ایم یو ) کے اہلکاروں عملے کی حاضری مانیٹر کرینگے اور ڈینگی رسپانس یونٹ کے ساتھ صوبائی حکومت کو رپورٹ بھجوائیں گے ۔