بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مویشی منڈیوں میں خریداروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

مویشی منڈیوں میں خریداروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار


پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینی کی نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا ملزمان فلائنگ کوچ میں بیٹھے بیوپاریوں اور خریداروں کو لوٹتے تھے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

پشاور پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کو اطلاع ملی کہ یوسف ولد بہرمند سکنہ چارسدہ پڑانگ چارسدہ سے تھانہ چمکنی کی حدود میں فلائنگ کوچ میں سوار مسلح رہزنوں نے ایک لاکھ 22ہزار روپے چھین لئے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پور ٗ ڈی ایس پی چمکنی عبدالسلام خالد اور ایس ایچ او چمکنی غنی الرحمان پرمشتمل خصوصی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پانچ رکنی گروہ نیاز علی ٗ قیصر خان ٗ عرفان اور نور خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1 لاکھ 22 ہزار روپے برآمد کرلئے جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونیوالی فلائنگ کوچ اور اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا ہے ۔