بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف کا فیصلہ عدالت نہیں عوام کرینگے، مریم نواز

نواز شریف کا فیصلہ عدالت نہیں عوام کرینگے، مریم نواز


لاہور۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا فیصلہ کوئی عدالت نہیں بلکہ عوام کریں گے دھرنا اور پاناما نہ چلا تو اقامہ چل گیا بہت سازشیں دیکھیں لیکن کبھی اپنے لیڈر پر آنچ نہیں آنے دی ملک نواز شریف کی قیادت میں ترقی کر رہا تھا تو ملک کو غیر مستحکم کیوں کیاگیا جمعرات کے روزاین اے 120 ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران لاہور میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب سے نواز شریف نااہل ہوئے ہیں ۔

لوگوں کے جذبے اور بڑھ گئے ہیں، 2013 میں جب اسی حلقے میں انتخابی مہم چلانے آئی تھی تو دکانوں میں اندھیرے تھے، آج روشنی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ وہ اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا مقدمہ لے کر عوام کے پاس آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ،کلثوم نواز اور مجھ پر محبت نچھاور کرنے پر آپ کی شکر گزار ہوں، مجھے آپ کے جذبیاور محبت کی قدر ہے، مجھ پر ڈان لیکس کے الزامات لگے۔

مجھ پر پاناما لیکس کے بھی الزامات لگے، الزام اس لیے لگے کہ اپنے والد کے ساتھ کھڑی رہی اور ہرسازش کا مقابلہ کیا۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نواز شریف کی قیادت میں ترقی کر رہا تھا تو ملک کو غیر مستحکم کیوں کیاگیا؟،نہ دھرنا چلا،نہ پاناما چلا تو اقامہ چل گیا، پاکستان کی عدلیہ، پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا آج صادق اور امین ٹھہرا،عوام کی جے آئی ٹی اور عدالت میں معاملہ آگیاہے،آپ کے لیڈر کو انصاف نہیں ملا، اب عوام کی عدالت میں معاملہ آچکاہے، اب دوٹوک فیصلہ کرنا، نااہلی اور اہلیت کا فیصلہ آپ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے لیڈر کو انصاف نہیں ملا، اب عوام کی عدالت میں معاملہ آچکا ہے، میں نواز شریف کا مقدمہ لے کر آپ کی عدالت میں آئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جے آئی ٹی اور عدالت میں معاملہ آگیا ہے،اب دوٹوک فیصلہ کرنا۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور کی مائیں اور بہنیں سازشوں کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہوں گی، 17ستمبر کو لاہور ساڑھے چار سال سے ہونے والی سازشوں کا جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ مہرہ بننیوالوں کو بتادو،عوام کافیصلہ نواز شریف ہے،فیصلہ ماننا پڑے گا، نااہلی اور اہلیت کا فیصلہ عوام کریں گے۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والوں اور ڈینگی بیماری کا مذاق اڑانے والوں کو ووٹ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کے پی پر جب ڈینگی کی مصیبت آئی تو وہ لوگ شہباز شریف کو آواز دے رہے ہیں۔