بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جے یو آئی کا ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان

جے یو آئی کا ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان


کوئٹہ۔جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے جمعہ یکم ستمبر اور ہفتہ 2ستمبر کو ملک بھر میں امریکی صدر کے بیان کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیاانہوں نے 8ستمبر سے لے کر15ستمبر تک ملک بھرمیں ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کردیا انہوں نے کہاکہ پوری قوم امریکی صدر کے بیان پر سراپا احتجاج ہے امریکی صدر کا بیان دہشت گردی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔

امریکی صدر نے افغانستان کے حوالے سے پالیسی کے موقع پر پاکستان کو شدید دھمکیاں دے کر قومی غیرت کو چیلنج کیا ہے اس کے خلاف پوری قوم نے غیرت کا مظاہرہ کر نا ہے۔ مر کزی میڈیا آفس کے مطابق وہ پارٹی راہنماؤں مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد ،مولانامحمدحنیف ،مولاناصلاح الدین ایوبی،سید محمد فضل آغا ،حافظ محمدیوسف سے گفتگو کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے علماء خطباء سے اپیل کی ہے وہ جمعہ اور عید کے اجتماعات میں امریکی دھمکیوں کے خلاف قرار دادیں منظور کرائیں۔

مولانا نے کہاکہ 8ستمبر سے لے کر15ستمبر تک ملک بھرمیں ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستا نی قوم اپنے ملک کی حفاظت کر نا جانتی ہے ، پاکستانی قوم ایک بہادر اور جرأت مند قوم ہے امریکہ کی اصلیت سامنے آچکی ہے مریکہ خطے میں نئی جنگ صف بندی کر انے میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ امریکہ بھارت چین ،افغانستان ،پاکستان اور سعودی عرب اور ایران کی جنگ کرانا چاہتا ہے قوم متحد ہے دشمن کی پا لیسیوں کے خلاف قوم میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔

انہوں نے کہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ غیرت مند قوم کسی دھمکی سے خوفزدہ ہو نے والی نہیں ہے ہم آزاد اور خود مختار قوم ہیں ہم کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے لیکن کسی کو اپنے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں دیں گے ۔ دریں اثناء قائم مقام صوبائی جنرل سیکرٹری الحاج عبدالواحدصدیقی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے قائدجمعیت کی اپیل پرتمام ضلعی جماعتوں کوہدایت کی ہے کہ وہ 8ستمبرسے 15ستمبرتک پوراہفتہ امریکی صدرکی دھمکیوں کے خلاف یوم احتجاج منائیں اوراپنے ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں احتجاجی مظاہرے کریں اورریلیاں نکالیں ۔

صوبائی جماعت کی جانب سے اضلاع کی جماعتوں کوقائدجمعیت کے حکم کے مطابق ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے بلوچستان کے خطباء کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ آج یکم ستمبرکونمازجمعہ اوردوستمبرکونمازعیدکے خطبات میں امریکی صدرکی دھمکیوں کے خلاف مذمتی قراردادیں منظورکرائیں انہوں نے کہاکہ صوبائی جماعت نے مرکزی جماعت کی اپیل پرتمام اضلاع کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عیدکے بعدفورااجلاس بلاکر8ستمبرسے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کاشیڈول جاری کریں اورعوام کونکال کرامریکہ کے خلاف پوری قوم کومتحدکریں۔

انہوں نے کہاکہ قائدجمعیت نے 8ستمبرسے پورااہفتہ بطوراحتجاج منانے کااعلان کیاہے اورچاروں صوبوں کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ماتحت جماعتوں کواحتجاج کے لئے لائحہ عمل دیں انہوں نے کہاکہ کہ امریکی صدر کا بیان پاکستانی کی سلامتی پر حملہ ہے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیئے پوری قوم متحد ہے اگر کسی جار حیت کی کوشش کی گئی تو پاکستانی عوام امریکی فوج کا ہر محاذ پر مقابلہ کر نے کے لیئے تیار ہے ملک کے خلاف ہرسازش کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے اورکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔