بریکنگ نیوز
Home / بزنس / ایل پی جی چند روز میں 15 روپے فی کلو مہنگی

ایل پی جی چند روز میں 15 روپے فی کلو مہنگی


کراچی:  ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (سندھ زون) کے صدر عمران فاروقی نے کہا ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ چند روز کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں مجموعی طور پرفی کلو 15 روپے سے بھی زائد کا اضافہ کردیا ہے۔

کراچی میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 110 روپے تک جا پہنچی ہے۔ فوٹو: فائل

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، موسم سرما کی آمد کا قبل ازوقت فائدہ اٹھاتے ہوئے بلیک مافیا سرگرم ہوچکا ہے اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ چند روز کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں مجموعی طور پرفی کلو 15 روپے سے بھی زائد کا اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد کراچی میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 110 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

کمرشل سیلنڈر کی قیمت 800 روپے بڑھ گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ مقامی پروڈیوسر نہیں بلکہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں ہیں، پروڈیوسر مہینہ میں ایک بار ایل پی جی کے ریٹس جاری کر دیتے ہیں جبکہ مارکیٹنگ کمپنیاں آئے دن ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیتی ہیں۔