بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پہلا ٹی20: ورلڈ الیون کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

پہلا ٹی20: ورلڈ الیون کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ


پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کے پہلے ٹی20 میچ میں ورلڈ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آزادی کپ کے پہلے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے اپنے باؤلر آزمانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

ورلڈ الیون کے کپتان فرینکوئس لڈیو پلیسی نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہے اور ہدف کا تعاقب کرنےکی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کا فیصلہ کرتے۔