بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پہلا ٹی20: بابر کی ففٹی، پاکستان کی سنچری مکمل

پہلا ٹی20: بابر کی ففٹی، پاکستان کی سنچری مکمل

ورلڈ الیون کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے شاندار انداز میں آغاز کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 106 رنز بنا لیے ہیں۔

فخر زمان نے دو چوکے لگا کر جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن اسی اوور میں مورنے مورکل کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد احمد شہزاد اور بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور عمدہ شراکت قائم کر کے ٹیم کو بہترین بنیاد فراہم کی۔

پاکستان نے اب تک 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 106 رنز بنائے ہیں، بابر اعظم 64 اور احمد شہزاد 33 رنز بپر کھیل رہے ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آزادی کپ کے پہلے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے اپنے باؤلر آزمانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ورلڈ الیون کے کپتان فرینکوئس ڈیو پلیسی نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہے اور ہدف کا تعاقب کرنےکی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کا فیصلہ کرتے۔