بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ظفر حجازی ذمہ دار قرار

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ظفر حجازی ذمہ دار قرار

اسلام آباد۔ چوہدری شوگر ملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایف آئی اے ظفر حجازی کو ذمہ دار قرار دیدیا ،اسپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے سمن جاری کرتے ہوئے ظفر حجازی کو 26ستمبرکو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

منگل کو چوہدری شوگرملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایف آئی اے نے چالان جمع کرادیا۔ جس میں ایف آئی اے نے ظفر حجازی کو ذمہ دار قرار دیدیا۔ اسپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے ملزم ظفر حجازی کے سمن جاری کردیے۔سابق چیئرمین ایس ای پی ظفر حجازی کو 26ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔