بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان افغان بھائیوں کی مددکرتارہیگا،صدر ممنون حسین

پاکستان افغان بھائیوں کی مددکرتارہیگا،صدر ممنون حسین

آستانہ۔ صدرممنون حسین نے کہاہے کہ افغانستان کامسئلہ جنگ سے نہیں بات چیت سے حل ہوگااورپاکستان افغانستان میں امن واستحکام کے لیے افغان بھائیوں کی مددکرتارہے گا۔آستانہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کامستقبل تابناک ہے۔سی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کاسب سے اہم ملک بن جائے گا۔گزشتہ برسوں کے دوران قومی معیشت اطمینان بخش رفتارسے آگے بڑھی۔

سی پیک منصوبے مکمل ہونے کے بعد معیشت میں مزیدبہتری آئے گی۔ بجلی بحران کے خاتمے کے لیے حکومت کے اقدامات کاذکرکرتے ہوئے صدرممنون حسین نے کہا کہ دوہزاراٹھارہ کی پہلی سہہ ماہی میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔صدرمملکت نے کہا کہ گزشتہ چند سال میں زرعی شعبے کی کارکردگی شانداررہی ہے۔ انہوں نے سائنسدانوں پرزوردیاکہ وہ زرعی تحقیق پرتوجہ دیں۔ قازقستان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان سے برین ڈرین کازمانہ ختم ہوچکا۔

اب پاکستانی ماہرین اوراہل علم وطن کی خدمت کے لئے پاکستان واپس آئیں گے۔صدرممنون حسین نے بتایاکہ وسط ایشیاکے لیے فضائی آمدورفت کی بحالی پرکام ہورہاہے۔تقریب میں قازقستان میں مقیم پاکستانی ،کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ،اوآئی سی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نعیم خان ،ڈائریکٹرجنرل سائنس اینڈٹیکنالوجی عرفان شوکت اورقازقستان کی یونیورسٹیوں میں پاکستانی اساتذہ سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔