بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جنوبی وزیرستان میں سکول کے قریب دھماکہ

جنوبی وزیرستان میں سکول کے قریب دھماکہ

میرانشاہ۔جنوبی وزیرستان میں سکول کے قریب دھماکے سے ایک شہری شہید ہوگیا، سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے کو گھیرے لے لیا ، شواہد اکٹھے کرلئے گئے،سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم شدت پسندوں نے ڈانڈے درپہ خیل میں سکول کے قریب بارودی مواد چھپا رکھاتھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑادیاگیا۔

دھماکے کی زدمیں آکر ایک شخص شہید اور چار زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کرلئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں سکول یا طلبامحفوظ ہیں ۔سکیورٹی فورسز نے سکول کے آس پاس کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔