بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / زمونگ کور پراجیکٹ کی توسیع کا فیصلہ

زمونگ کور پراجیکٹ کی توسیع کا فیصلہ

پشاور۔قائمقام گورنر و سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت اور انہیں معاشرے کے دیگر افراد کے مساوی حقوق فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ ان بچوں کی بہتر پرورش کرکے انہیں معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنایا جاسکے ۔حکومت بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال کے لئے قائم ادارے زمونگ کور کو صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دینے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ پورے صوبے میں بے سہارا بچوں کی کفالت کو ممکن بنایا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز برطانیہ سے پاکستان تحریک انصاف کے آئے ہوئے وفد کے ہمراہ پشاور میں بے سہارا بچوں کی کفالت کے لئے قائم ادارے زمونگ کور کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پرزمونگ کور کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز امتیاز گیلانی،سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود کے علاوہ وفد کے ارکان جبران،وسیم اور عدنان بھی موجود تھے۔ قائمقام گورنر اور وفد کے ارکان نے زمونگ کور کے دورے کے دوران بچوں میں کھیلوں کا سامان بھی تقسیم کیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے زمونگ کور کے بچوں کو سالانہ بنیاد پر کھیلوں کا تمام سامان مفت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔وفد کے ارکان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں حقیقی تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے بھرپور طریقے سے گامزن ہے۔قائمقام گورنر نے کہا کہ صوبائی حکومت سماجی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے