بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میدان آج سجے گا

ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میدان آج سجے گا

پشاور۔ پشاور سمیت صوبے کے انیس اضلاع میں بیس یونین کونسلوں میں ضمنی انتخابات کے لئے مقابلہ آج ہو گا بیس نشستوں کے لئے 80امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا پولنگ سٹیشنوں پر انتخابی عملے کی تعیناتی کردی گئی ہے جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کے دستے بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات پشاور ، نوشہرہ ، صوابی ، شانگلہ ، ڈیرہ ،سوات ،مانسہرہ ، ٹانک ، بنوں ، لکی مروت ، اپردیر، لوئردیر ، بٹگرام ،مردان ،ہنگو ، ایبٹ آباد ،مالاکنڈ ،ہری پور ،کوہاٹ سمیت انیس اضلاع کی بیس یونین کونسلوں میں ہو رہے ہیں۔

یہ نشستیں ناظمین اور نائب ناظمین کے استعفوں یا وفات ہونے کے بعد خالی ہو ئی تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کیا تھا بلدیاتی انتخابات کے لئے ضروری سامان کی فراہمی بھی کردی گئی ہے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کل جاری کردیئے جائینگے جبکہ الیکشن کمیشن سرکاری نتائج ہفتے کے روز جاری کریگا ۔