بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گاڑیوں کی ایڈوانس ٹیکس شرح میں کمی

گاڑیوں کی ایڈوانس ٹیکس شرح میں کمی


پشاور۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گاڑیوں کی خرید و فروخت اور ان کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لئے ان پرایڈوانس ٹیکس کی شرح میں کمی کردی ہے ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق نئی شرح کے مطابق 850سی سی تک گاڑیوں کی خریداری ٗ فروخت اور ان کی رجسٹریشن پرایڈوانس ٹیکس 10 ہزار روپے سے کم کرکے ساڑھے 7 ہزار ٗ 850سی سی سے زائد لیکن ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں کی خرید و فروخت اورا ن کی رجسٹریشن پرایڈوانس ٹیکس 20 ہزار روپے سے کم کر کے 15 ہزار ٗ 1001سے 1300سی سی تک گاڑیوں کی خرید و فروخت اور رجسٹریشن پرود ہو لڈنگ ٹیکس کی شرح 30 ہزار روپے سے کم کر25 ہزار روپے کردی ہے ۔

بیروز گار نوجوانوں کو ٹیکسیوں ٗ لوڈنگ والی بڑی گاڑیوں کی فراہمی کے مجوزہ منصوبے کے ضمن میں ایف بی آر نے ان گاڑیوں کی خریداری پر بیروز گارنوجوانوں کو 4 فیصد ود ہو لڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیاہے گلی محلوں میں دکانوں سے 50 ہزار روپے یا اس سے زائد کی رقم تقسیم و ترسیل کے فروغ کی افادیت آسان موبائل اکاونٹ سکیم کے فروغ کے پیش نظرانکم ٹیکس گوشوارے دائرکرانے والوں سے 0.3 فیصد اور انکم ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرانے والوں سے 0.6فیصد ود ہو لڈنگ ٹیکس کی کٹوتی سے مستثنیٰ قراردیاہے فلاحی تنظیموں کو اپنے مجموعی چندہ کا 75فیصد تک فلاحی کاموں پر خرچ نہیں کر سکتی تو فلاحی تنظیموں کو دس فیصد کی شرح سے ٹیکس اداکرنا ہو گا۔