بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں مزید 372افراد ڈینگی کا شکار

خیبر پختونخوا میں مزید 372افراد ڈینگی کا شکار

پشاور۔صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے متاثرہ اضلاع میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 372 مزید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے جس کے تعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 8018تک پہنچ گئی ہے پشاور میں ایک دن میں سب سے زیادہ 335افراد ڈینگی سے متاثر ہوئی ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1900افراد کے خون کی سکریننگ کی گئی جن میں 372کے خون میں ڈینگی وائرس پایا گیا۔

اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 381ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں ۔دوسری جانب پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 23ہزار 680افراد کے ڈینگی کے ٹیسٹ مکمل کئے گئے جن میں 5018 مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق 5613افراد کے خون میں ڈینگی وائرس پایا گیا اب تک 21افراد ڈینگی سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔