بریکنگ نیوز
Home / کھیل / انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پراسٹارکرکٹرزخوشی سے نہال

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پراسٹارکرکٹرزخوشی سے نہال


لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پراسٹار کرکٹرز بھی نہال ہیں۔

 کرکٹرزنے بھی سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر خوشی کا اظہار کیا۔ فوٹو : فائل

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا جہاں شائقین نے جشن منایا، وہاں سابق کرکٹرزنے بھی سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر خوشی کا اظہار کیا، رمیز راجہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کرکٹ کی خوشبوہوا میں پھیلی ہوئی ہے اس کو محسوس کیا جاسکتا ہے، پاکستان دھوم مچانے کیلیے تیار ہے۔

وسیم اکرم نے بھی کرکٹ کی بحالی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو مستقبل کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا اور وقار یونس نے اپنی لاہور روانگی کا بتاتے ہوئے لکھا کہ میں وہیں جارہا ہوں جہاں 8 سال پہلے چھوڑا تھا، میرے ساتھ شامل ہوں اور تاریخ بنا ڈالیں۔

شعیب اختر نے ٹوئٹر پر وڈیو شیئرکی جس میں انھوں نے پیغام دیا کہ آج پاکستان کیلیے بڑا دن ہے۔ پاکستان میں یہ کرکٹ کی بحالی ہے، مہمان کرکٹر تمیم اقبال نے اپنی تصویر کا لنک شیئر کیا جس میں وہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کیلیے تیار ہورہے تھے، اس دارون ان کے چہرے پرمسکراہٹ دیکھی جاسکتی تھی۔

ڈیرن سیمی نے اپنی سیلفی اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ “کھیل سے بڑھ کے”اور ہیش ٹیگ آفریدی کی طرح لکھا ’’کرکٹ کی ہے لالالا۔‘‘ میچ کے دوران کمنٹری کرنے والے رمیز راجہ، وسیم اکرم اور وقار یونس ہوم گراؤنڈ پر زیادہ ہی پرجوش دکھائی دیے، انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کیساتھ ملک میں کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے بھی باربارخوشی کا اظہار کیا۔