بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکومت کا انصارالشریعہ پر پابندی لگانے کا فیصلہ

حکومت کا انصارالشریعہ پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انصارالشریعہ پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انصار الشریعہ کے 4 مرکزی عہدیدار گرفتار کرلیے گئے،ہمیں نیشنل ایکشن پلان کو بہتر طریقے سے چلانا اور پڑھے لکھے نوجوانوں کودہشتگردی کی لعنت میں پڑنے سے روکنا ہے، تمام وزرا اعلی ٰ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وفاق المدارس کا بنایا گیا طلبا کا فارم تمام صوبوں سے لازمی کروایا جائے گا، دنیا ٹرمپ کے ساتھ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریرکی لیکن روس، چین اوریورپی ممالک نے پاکستان کی تائید کی جو خوش آئند ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ انصار الشریعہ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصار الشریعہ کے سرغنہ سمیت چار مرکزی عہدیدار گرفتار ہوئے ہیں، کچھ عناصر کا پیچھا جاری ہے، انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور اس حوالے سے ڈی جی رینجرز نے بریفنگ دی ہے کافی اہم بریک تھرو ہوئے ہیں۔احسن اقبال نے اسلام آباد میں عوامی مرکزکی آتشزدگی کے حوالے سے کہا کہ عوامی مرکزمیں آتشزدگی سے دو افراد کے جاں بحق ہونے پر انہیں افسوس ہے، پولیس نے انہیں چھلانگ نہ لگانے کا کہا تھا تاہم انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر یا کوئی اورمدد نہیں مانگی۔انہوں نے امریکی صدر کے حوالے سے کہا کہ دنیا ٹرمپ کے ساتھ نہیں، امریکی صدرنے تقریرکی لیکن روس، چین اوریورپی ممالک نے پاکستان کی تائید کی جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ برکس میں چین نے کوئی نئی پالیسی نہیں بنائی، برکس اعلامیے کی باتیں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اعلامیہ میں بھی تھیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ کراچی میں ہر قسم کی سیاسی سرگرمی کی اجازت ہے لیکن کسی پر تشدد کارروائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نیشنل ایکشن پلان کو بہتر طریقے سے چلانا اور پڑھے لکھے نوجوانوں کودہشتگردی کی لعنت میں پڑنے سے روکنا ہے، ہم نے تمام وزرا اعلی ٰکی میٹنگ کی جس میں فیصلہ ہوا ہے کہ وفاق المدارس کا بنایا گیا طلبا کا فارم تمام صوبوں سے لازمی کروایا جائے گا۔

گزشتہ روز سینیٹ کی داخلہ کمیٹی میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے بتایا کہ کراچی میں انصار الشریعہ کے تمام لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس تنظیم پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منگیتر منع کرے یا پیپر ٹھیک نہ ہو تو خود کشی کرلی جاتی ہے، خودکشی کی کوشش کرنے والے کے لیے سزا ہونی چاہیے جب کہ مدرسہ اصلاحات پر بھی ایک پرفارما بنایا ہے جس پرعملدرآمد کریں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست کی مکمل آزادی ہے جب کہ ڈاکٹر عاصم کو سپریم کورٹ کے حکم پر باہر جانے دیا گیا