بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ابوظہبی جعلی سونے کا گڑھ بن گیا

ابوظہبی جعلی سونے کا گڑھ بن گیا

بوظہبی: سونا خریدنے کےخواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں،اصلی اور خالص سونا خریدنے سے پہلے پوری طرح تسلی کرلیں کیونکہ سونے کی خریدوفروخت کے لیے مشہورابوظہبی جعلی سونے کی دکانوں کا گڑھ بن چکا ہے جہاں سے تاجر دنیا بھر میں جعلی سونا فروخت کررہے ہیں۔

ابوظہبی جعلی سونے کا گڑھ بن گیا،فوٹو:فائل

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظہبی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیولرز کی دو درجن سے زائد دکانوں سے 27 کلو جعلی سونا برآمد کرلیا ہے۔ یہ سونا انٹرنیشنل برینڈز کے نام سے فروخت کیا جارہا تھا جس کی متعدد شکایات پولیس کو موصول ہوئی تھیں ان شکایات پر پولیس نے سونے کا معائنہ کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی جس کے دوران 26جیولرز کی دکانوں سے بڑی تعداد میں جعلی سونا برآمد کیا گیا۔

ابوظہبی پولیس کے اعلیٰ افسر بریگیڈیئر جنرل ڈاکٹر راشد محمد کا کہنا ہے کہ تاجروں نے دکانوں کے خفیہ خانوں میں جعلی سونا چھپا رکھا تھا اوراس سونے کو بین الاقوامی کمپنیوں کے جعلی ٹریڈمارکس کے ساتھ فروخت کیا جارہا تھا۔انہوں نے اس فراڈ میں ملوث تاجروں کا نام ظاہر نہیں کیا البتہ اتنا ضرور بتایا کہ اس جرم میں سونے کے کئی بڑے تاجر ملوث ہیں۔