بریکنگ نیوز
Home / صحت / سگریٹ نوشی ڈی این اے پر 30 سال تک اثر انداز ہوتی رہتی ہے، تحقیق

سگریٹ نوشی ڈی این اے پر 30 سال تک اثر انداز ہوتی رہتی ہے، تحقیق


واشنگٹن۔ تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ کا زہر انسانی جین کے مجموعے جینوم کو بھی متاثر کرتا ہے اور ڈی این اے پر اس کے اثرات کئی سال تک موجود رہتے ہیں۔

امریکا میں کی گئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی ایک دو نہیں بلکہ 7 ہزار انسانی جین کو متاثر کرتی ہے اور یہ تبدیلی اگلے 30 سال تک ڈی این اے میں موجود رہتی ہے۔ یعنی سگریٹ نوشی ڈی این اے میتھائیلیشن کی وجہ بنتی ہے۔

ڈی این اے میتھائیلیشن وہ عمل ہے جو جین کے کردار کو قابو کرتا ہے۔ اب ماہرین تمباکو نوشی کے اثرات کو ڈی این اے اور جین کی تبدیلی سے بھی پرکھ سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے مختلف امراض کے علاج کی نئی راہیں بھی کھل سکیں گی۔