بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / NA-4ٗ دو نئی جماعتیں بھی میدان میںآگئیں

NA-4ٗ دو نئی جماعتیں بھی میدان میںآگئیں

پشاور۔این اے چار پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے دونئی جماعتیں بھی میدان میں آگئی ہیں جن میں تحریک لبیک پاکستان او ر ملی مسلم لیگ شامل ہیں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوا رانے لاہو ر میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں سات ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسر ی اور ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار نے پانچ ہزار سے زائدووٹ لے کر چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی گویا ان دنوں جماعتوں نے جماعت اسلامی اور پی پی پی سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے اب تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے ا س کے صوبائی امیر ڈاکٹر علامہ شیفق امینی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

جبکہ ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار نے بھی کاغذات جمع کرادئیے ہیں تحریک لبیک پاکستان کے ذرائع کاکہناہے کہ ہم ضمنی الیکشن میں حیران کن نتائج دے کر صوبہ کی سیاست میں اپنی بھرپور موجودگی ثابت کردکھائیں گے ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 4کے ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج اکیس سے 23ستمبر جبکہ ان کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں ستائیس ستمبر کو اوران پر فیصلہ دو اکتوبر تک ہو گا کاغذات نامزدگی تین اکتوبر تک واپس لئے جا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست چار اکتوبرکو جاری کی جائیگی ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے حکام الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی اسلام آباد اور لاہورسے پشاور منتقلی کا کام آئندہ چند روز میں شروع کردینگے ۔

ضمنی انتخابات کے لئے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دےئے ہیں ٗ ان میں ن لیگ سے ناصر خان موسیٰ زئی ٗپی ٹی آئی کے ارباب عامر ٗجماعت اسلامی کے وصال فاروق جان ٗپی پی پی کے اسد گلزار خان ٗجے یو آئی ف کے خالد وقار ٗ تحریک لبیک پاکستان کے ڈاکٹر محمد شفیق اور اے این پی سے خوشدل خان کے علاوہ حکمت خان ٗسید امین شاہ ٗعنایت اللہ ٗ ضیا ء الرحمان ٗ کفایت اللہ ٗپیرذادہ نبی امین ٗ مبشر خان ٗوحید عالم ٗ سمیع اللہ ٗ لیاقت علی ٗ امان اللہ خان ٗ محمد مدثر ٗ نیا زالرحمان ٗ مصباح الدین ٗ فرحان قدیر ٗمحمد تنویر ٗگوہر شاہ ٗ شوکت خان شامل ہیں۔